Hum sey ...
چھوڑ کے آپکا دامنِ رحمت،آقا، ہم سے بھول ہوئ کھو دی اپنی قدر و قیمت،آقا، ہم سے بھو ل ہوئ دنیا کے ٹھکراےَ ہوۓ ہیں،آقا آپکے در پے آےَ ہوےَ ہیں کھول دو اپنا بابِ رحمت،آقا، ہم سے بھول ہوئ حد سے گزری ہے نادانی،آقا آپکی کوئ بات نہ مانی گھیرےَ ہوےَ ہے نفرت و ذلت، آقا ہم سے بھول ہوئ دیکھو ہماری آنکھ مچولی،اپنا ہی سینہ اپنی ہی گولی بھول گے ہم درسِ اخوت ،آقا ہم سے بھول ہوئ علم و عمل کا رشتہ ٹوٹا،آقا جب سے آپ کا دامن چھوٹا فرقہ فرقہ ہو گئ امت،آقا، ہم سے بھول ہوئ درسِ قرآن بھول گے ہم،آقا ﷺ آپ کا فرمان بھول گے ہم لے ڈوبی ہمیں مال کی کثرت،آقا ہم سے بھول ہوئ اور کون کرے اِن سب کا مداوا،آقا، ہمیں صرف آپکا ہی سہارا کر دو اپنی خاص عنایتآقا، ہم سے بھول ہوئ جس کی خاطر دین گنوایا اس دنیا سے بھی کچھ نہ پایا دل کی دل میں رہ گئ حسرت آقا، ہم سے بھول ہوئی جب سے آپکا دامن چھوٹا ، علم و عمل کا دامن چھوٹا فرقہ فرقہ ہو گئ امت آقا ہم سے بھول ہوئی.. چھوڑ کے تیرا دامن رحمت آقا، ہم سے بھول ہوئی کھو دی اپنی قدر و قیمت آقا ﷺ ہم سے بھو ل ہوئی