keya hum ney tarqi kar le ha ?? MOM dead

پہلے ماں کی نظریں بتا دیتی تھی کہ غلطی کر رہے ہیں اور سزا ملے گی پھر ہم نے ترقی کر لی اور ماں موم (Mom) بن گئیں اتنی موم ہو گئی کہ اچھے برے کا فرق بتانے کے لیے سختی کرنا بھول گئیں۔۔۔!!!

پہلے شام ہوتے ہی ابو کے آنے کا انتظار ہوتا تھا پھر ہم نے ترقی کر لی اور ابو ڈیڈ(Dad) بن گے اور جنریشن گیپ کے نام پہ یہ رشتہ ہی ڈیڈ(Dead) ہو گیا۔۔۔!!!

پہلے پھوپھو کے آنے پہ بہترین بستر بہترین برتن نکالے جاتے تھے بتایا جاتا تھا یہ ابو کی بہن ہیں تو یہ گھر ان کا بھی ہے پھر ہم نے ترقی کر لی اور پتہ چلا پھوپھو فساد اور فتنہ ہے۔۔۔!!!

پہلے تعلیم حاصل کی جاتی تھی جو عموماً نظر آتی تھی پھر ہم نے ترقی کر لی اور ڈگریاں لینے لگے پر تعلیم کہیں گم ہو گئی۔۔۔!!!

پہلے محلہ کے لوگوں میں آنا جانا تھا روز حثیت کے مطابق کھانا پھل ایک دوسرے کو دیئے جاتے تھے پھر ہم نے ترقی کر لی اور پڑوسی بھوک سے خودکشی کرنے لگے بچے بیچنے لگے۔۔۔!!!

پہلے عید اور دیگر تہوار ماں باپ اور خاندان میں گزرتے تھے پھر ہم نے ترقی کر لی اور عید تہوار دوستوں بازاروں میں گزارنے لگے۔۔۔!!!

پہلے شادی بیاہ کے معاملات خاندان کے بڑے طے کرتے تھے پھر ہم نے ترقی کر لی اور پسند کی شادی کے لئے گھر سے بھاگنے لگے۔۔۔!!!

پہلے شادی شدہ بیٹی کو صبر اور خدمت کی تلقین کی جاتی تھی پھر ہم نے ترقی  کر لی اور برانڈڈ سوٹ اور سمارٹ فون افورڈ نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی ہو سکتی ہے۔۔۔!!!

پہلے شوہر سے جھگڑا کرنے والی بیوی رات کو شوہر کی واپسی تک جھگڑا بھول چکی ہوتی تھی پھر ہم نے ترقی کر لی اور چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کی خبریں واٹسیپ گروپوں میں شیئر ہونے لگی اور جھگڑے طول پکڑتےگئے۔۔۔!!!

پہلے شادی سے پہلے منگیتر سے ملنا غلط تھا پھر ہم نے ترقی کر لی اور انڈرسٹینڈنگ کے لیے بات ہونے لگی۔۔۔!!!

پہلے گھر میں بھی پردہ کرنا سیکھایا جاتا تھا پھر ہم نے ترقی کر لی اور سب کزنز ہو گے....!!!

پہلےپردے لیے چادریں اور برقعے ہوتے تھے پھر ہم نے ترقی کر لی اور پردہ نظروں میں آگیا ۔۔۔!!!

پہلے بزرگ گھر کی رونق ہوتے تھے پھر ہم نے ترقی کر لی اور وہ بوجھ بن گئے۔۔۔!!!!
 اور پھر ہوا یوں کہ ہم نے ترقی کر لی۔۔۔۔!!!!

Comments

Popular posts from this blog

Muslim Youth And Modern Educational Challenges