میں آپ کو عملی نسخہ بتا رہا ہوں, I am telling you a practical version

میں آپ کو عملی نسخہ بتا رہا ہوں      کہ کوئی سا ایک کام ، کوئی سی ایک عادت ایسی اختیار کرو جو حضور پاک ﷺ کی اطاعت میں شروع کرو ، کہ میں یہ کام شروع کر رہا ہوں حضور پاک ﷺ کی اطاعت میں ، اور کوئی ایک عادت ترک کر دو کی حضور پاک ﷺ کے حکم کی وجہ سے میں یہ عادت کر رہا ہوں ۔ لو آپ کا سارا مسئلہ حل ہو گیا ۔ یعنی کہ زندگی میں کوئی ایسا عمل رائج کرو جس عمل کی نسبت حضور پاک ﷺ کی ذات سے ہو ۔ عمل تمہارا اور نسبت حضور پاک ﷺ سے ۔ پھر کوئی پوچھے کہ یہ کام کیوں کر رہے ہو تو کہو کہ میں نے سنا ہے کہ یہ حدیث شریف ہے ، ایسی بات میں نے سنی ہے ، لہٰذا میں یہ کام ایسے ہی کروں گا ۔ 
کوئی کام آپ ﷺ کے نام سے منسوب کرتا ہوا شروع کر دیا جائے تو الٰہیات کا پورا سفر محفوظ ہے ۔ کوئی سی عادت ترک کر دی جائے کہ حضور پاک ﷺ کو یہ عادت ناپسند ہے تو آپ کا الٰہیات کا سفر مکمل ہو گیا ۔ آپ بات سمجھ رہے ہیں؟ اس لئے اپنے طور پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک عادت اور صفت دریافت کر لو جو آپ نے چھوڑنی ہو یا جو آپ نے اختیار کرنی ہو ۔ یعنی ایک کام شروع کر دو حضور پاک ﷺ کی وجہ سے اور دوسرا کام ترک کر دو سرکار ﷺ کی وجہ سے ۔ پھر آپ کو پورے کا پورا فیض سمجھ آ جائے گا کہ فیض کیا ہے ۔
اللہ کریم کو آپ نے دریافت نہیں کرنا ۔ اللہ آپ کی دریافت نہیں ہے ۔ یہ حضور پاک ﷺ جانیں اور اللہ جانے ، ہمیں جو حکم ہے ہم کرتے جا رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

MUHAMMAD
۔

Comments

Popular posts from this blog

Muslim Youth And Modern Educational Challenges